• news

کنٹرول لائن کی مکمل تاربندی تک دراندازی کا خطرہ برقرار رہے گا: بھارتی وزیر داخلہ

نئی دہلی (کے پی آئی) بھارتی وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ نے کہا ہے کہ کشمیر کنٹرول لائن پر مکمل طور پر تار بندی ( باڑ ) میں وقت لگے گا لہذا تب تک کشمیر میں دراندازی کا خطرہ برقرار رہیگا ۔ کنٹرول لائن اور بین الاقوامی سرحد پر پاکستانی فوج کی فائرنگ کو موثر جواب دیا جائیگا ملکی سالمیت پر بھی کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جاسکتا ۔ نئی دہلی میں اخبار نوےسوں کے ساتھ بات کرتے ہوئے وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ نے کہا کہ کشمیر میںسرحد پار دراندازی یقینی طور پر ایک خطرہ بنا ہوا ہے لیکن ابھی یہ خطرہ برقرار رہیگا کیونکہ سرحد پر مکمل طور پر تار بندی نہیں ہوسکی ہے ۔ انہوںنے کہا کہ کنٹرول لائن پر مکمل طور پر تار بندی نہیں ہوسکتی کیونکہ لائن آف کنٹرول پر ایسے بھی مقامات ہیں جہاں تاربندی کے بارے میں سوچا بھی نہیں جاسکتا ہے ، برفباری کی وجہ سے بھی بار بار تار بندی کو نقصان پہنچتا رہتا ہے اور ہر سال برف پڑنے کی وجہ سے ہماری کوششیں ناکام ہوجاتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ فی الوقت سکیورٹی ایجنسیوں کو چوکس رہنا ہوگا اور اس سلسلے میں حالات کے عین مطابق حکمت عملی تیار کرنی ہوگی تاکہ دراندازی کے واقعات کو رو کا جاسکے۔
بھارتی وزیرداخلہ

ای پیپر-دی نیشن