• news

سپریم کورٹ کے حکم پر آئی جی اسلام آباد سمیت چوبیس ڈی آئی جیز کی تنزلی

اسلام آباد (آئی این پی) سپریم کورٹ کے حکم پر 24 ڈی آئی جیز کی تنزلی کردی گئی۔ بدھ کو اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کی طرف سے سپریم کورٹ کے حکم پر چوبیس ڈی آئی جیز کی تنزلی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔ ذرائع کے مطابق آئی جی اسلام آباد طاہر عالم کی بھی تنزلی کردی گئی ہے جبکہ افسر حیات ، زاہد حسین، وقار حیدر، امتیاز احمد، غلام عباس، عنایت اﷲ فاروق، عظمت اﷲ گوندل سمیت دیگر کئی افسران کی بھی تنزلی کی گئی ہے۔
تنزلی

ای پیپر-دی نیشن