• news

انتخابی اصلاحات کی ذیلی کمیٹی نے بلدیاتی انتخابات کرانے کا اختیار الیکشن کمشن کو دینے کی سفارش کر دی

اسلام آباد (آئی این پی) انتخابی اصلاحات کی ذیلی کمیٹی نے چاروں صوبوں، وفاقی دارالحکومت میں بلدیاتی انتخابات کرانے کا اختیار الیکشن کمیشن کو دینے کی سفارش کردی، کمیٹی نے تجویز کیا کہ بلدیاتی اداروں کی مدت مکمل ہونے پر 120 دنوں کے اندر دوبارہ انتخابات کرا کر بلدیاتی نظام کو تسلسل فراہم کرنے کی شق بلدیاتی قوانین میں شامل کی جائے۔ بدھ کو انتخابی اصلاحاتی کمیٹی کا اجلاس کنوینئر زاہد حامد کی زیرصدارت پارلیمنٹ ہاﺅس میں منعقد ہوا۔ اِن کیمرہ اجلاس کے بعد میڈیا سے بات چیت میں زاہد حامد نے کہا کہ لوکل گورنمنٹ ایکٹ کی شق 148 اے میں صوبوں کے ساتھ وفاق کو شامل کرنے کی ترمیم تجویز کی گئی ہے۔ اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کےلئے الیکشن کمیشن نے انتخابی قوانین میں ترمیم تجویز کی ہے۔ ذیلی کمیٹی اپنی سفارشات مرحلہ وار تیار کررہی ہے۔ کام مکمل ہونے پر رپورٹ اسحاق ڈار کی صدارت میں قائمہ کمیٹی کے حوالے کردی جائیگی۔ سمندر پار پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دینے اور ری ووٹنگ کے حوالے سے بھی معاملات طے کر دیئے جائیں گے۔
انتخابی اصلاحات

ای پیپر-دی نیشن