• news

بگٹی قتل کیس: پولیس اہلکار بطور سرکاری گواہ پیش، مشرف کے وکیل کا جرح سے گریز

کوئٹہ (نوائے وقت نیوز) کوئٹہ کی انسداد دہشتگردی عدالت میں اکبر بگٹی قتل کیس کی سماعت میں ایک پولیس اہلکار بطور سرکاری گواہ پیش ہوا۔ عدالت میں اکبر بگٹی کے زیر استعمال اشیا بھی پیش کی گئیں۔ بگٹی قتل کیس کی سماعت انسداد دہشت گردی عدالت کے جج آفتاب احمد لون نے کی۔ عدالت میں پولیس اہلکار راجہ عبدالعزیز کو بطور سرکاری گواہ پیش کیا گیا، تاہم کیس میں نامزد مرکزی ملزم پرویز مشرف کے وکیل نے سرکاری گواہ پر جرح سے گریز کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ جرح بعد میں ضرورت پڑنے پرکرینگے۔ عدالت میں اکبر بگٹی کے زیر استعمال رہنے والی گھڑی، عینک، اس کا کور، کنگھا اورپرس بھی پیش کیا گیا ،جس میں 14ہزار 837روپے موجود تھے، عدالت نے سابق صوبائی وزیرداخلہ شعیب نوشیروانی کی حاضری سے ایک دن کے استثنی کی درخواست منظور کرتے ہوئے سماعت 12اگست تک ملتوی کر دی۔
بگٹی/ قتل

ای پیپر-دی نیشن