غزہ جنگ کا ایک برس ، ایک لاکھ فلسطینی بے گھر ، تعمیر نو نہ ہوسکی
بیت المقدس ، نیو یارک ( اے این پی + نمائندہ خصوصی ) غزہ میں امن کیلئے اسرائیلی یہودیوں اور خواتین کی تنظیم نے وزیر اعظم نیتن یاہو کی رہائشگاہ کے سامنے احتجاجی کیمپ لگا دیا اور 50 روز تک روزے رکھنے کا اعلان کیا ہے ۔ ایک معمر خاتون نے کہا 300 خواتین مہم میں شریک ہونگی ۔ ادھر غزہ جنگ کو ایک سال بیت گیا، تاحال تعمیر نو شروع نہ ہوسکی جبکہ اسرائیل اور مصر نے سرحد پر سخت پابندیاں عائد کی ہوئی ہیں ۔