• news

شام : ڈرون حملہ، جھڑپیں، داعش کا ازبک کمانڈر، سابق مصری فٹبالر ہلاک

دمشق، واشنگٹن (رائٹرز+اے این این+اے پی پی) امریکہ نے شام کے شہر رقہ میں ڈرون حملے میں داعش کے سینئر ازبک رہنما کو مارنے کا دعویٰ کیا ہے۔ ادھر داعش میں شامل ہونے والا سابق مصری فٹبالر کنگ فواد المصری فوج کے ساتھ لڑائی میں مارا گیا۔ روس نے کہا ہے کہ اس کے تقریباً 2200 شہری شام اور عراق میں دہشت گردوں کے گروپوں میں شامل ہو گئے ہیں جبکہ امریکہ نے کہا ہے کہ دولت اسلامیہ کے جنگجوؤں کے خلاف لڑنے کیلئے شام کے باغیوں میں سے صرف 60 کو تربیت دی جا رہی ہے۔

ای پیپر-دی نیشن