یمن کے بیس پر بمباری، حوثی باغیوں میں شمولیت کرنیوالے 30 فوجی ہلاک
عدن (اے ایف پی) یمن کے بیس پر بمباری میں بغاوت کرکے حوثی باغیوں کی صفوں میں شامل ہونیوالے 30 فوجی ہلاک ہو گئے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ سعودی اتحادی طیاروں نے سرحدی علاقے میں 23 مرچنز ائروڈ بریگیڈ کے بیس کو نشانہ بنایا۔ متعدد گاڑیاں بھی تباہ ہو گئیں۔ ادھر باغیوں کے رہائشی علاقے پر راکٹ حملے میں 3 بچوں سمیت 8 افراد مارے گئے۔ ادھر باغیوں کے زیرکنٹرول صباح نیوز نیٹ ویب سائٹ کے مطابق محاوت صوبہ میں 40 قیدی جیل توڑ کر فرار ہو گئے۔ یمنی حکومت کے ترجمان راجیع بادی نے اقوام متحدہ کو آگاہ کر دیا ۔ وہ مشروط جنگ بندی پر تیار ہیں تاکہ 3ماہ سے جاری تنازعہ کو ختم کیا جا سکے ۔ امید ہے چند روز میں اطلاق ہوجائیگا ۔