ایشز سیریز : پہلا ٹیسٹ‘ انگلینڈ پہلی اننگز میں 430پر آﺅٹ‘آسٹریلیا کے 5وکٹوں پر 264رنز
کارڈف (سپورٹس ڈیسک) انگلینڈ کی ٹیم ایشز ٹیسٹ سیریز کے پہلے ٹیسٹ میچ کی پہلی اننگز میں 430 رنز بنا کر آو¿ٹ ہوگئی۔ معین علی نے 77 رنز کی اننگز کھیلی۔ مچل سٹارک نے5وکٹیں حاصل کیں۔آسٹریلیا نے پہلی اننگز میں5وکٹوں کے نقصان پر264رنز بنالئے۔ وارنر 17 ‘ سمتھ33‘روجرز 95‘مائیکل کلارک 38‘ووگز 31رنز بناکر آﺅٹ ہوئے ۔شین واٹسن 29‘لیون 6رنز بناکر کھیل رہے ہیں ۔معین علی نے دو جبکہ اینڈرسن‘ووڈ اورسٹوکس نے ایک ایک وکٹ حاصل کی ۔