• news

امریکی قونصل جنرل برائن نے سفارتخانے کے احاطہ میں لڑکیوں کیساتھ ہاکی کھیلی

کراچی (نوائے وقت رپورٹ) ایسے وقت میں جب پاکستان میں ہاکی تباہی کے دہانے پر ہے امریکی سفارتخانے کے قونصل جنرل نے اپنی رہائش پر گرلز کے ساتھ ہاکی کھیلی۔ نجی ٹی وی کے مطابق برائن نے سفارتخانے کے دیگر ارکان کے ساتھ پاکستان کے قومی کھیل میں دلچسپی کا اظہار کیا۔ گورنر کھلاڑیوں نے کہا کہ وہ انگریزوں کو ہاکی سکھا رہی ہیں جس پر خوشی ہے۔ لڑکیاں ہاکی میں دلچسپی لے رہی ہیں۔ اس موقع پر اولمپئن اصلاح الدین سمیت دیگر نے ہنٹس دئیے۔ ٹریننگ کیمپ سے پہلے تعارفی تقریب سے خطاب کرتے قونصل جنرل نے کہا کہ ہاکی پاکستان کا قومی کھیل ہے، خواتین میں مقبول ہونا چاہئے۔

ای پیپر-دی نیشن