خاتون پروفیسر پر مبینہ جھوٹا مقدمہ، ریجنل ڈائریکٹر انٹی کرپشن راولپنڈی کی آج سپریم کورٹ طلبی
اسلام آباد (صباح نےوز) سپریم کورٹ نے خاتون پروفیسر عشرت رشید کیخلاف مبینہ طور پر جھوٹا مقدمہ درج کرنے پر ریجنل ڈائر یکٹر انٹی کرپشن راولپنڈی کو آج (جمعہ کو) ریکارڈ سمیٹ طلب کر لیا۔ جسٹس جواد ایس خواجہ کی سربراہی میں عدالت عظمیٰ کے تین رکنی بینچ نے مقدمہ کی سماعت کی۔ عشرت رشید نے عدالت کو بتایا کہ اینٹی کرپشن نے ان کے خلاف ایک اور مقدمہ درج کر لیا ہے جس پر جسٹس جواد ایس خواجہ نے کہا کہ کسی کے ساتھ ناانصافی نہیں ہونی چاہیے۔ عدالت نے اس موقع پر ایڈیشنل جنرل پنجاب رزاق مرزا کو طلب کر کے ہدایت کی کہ وہ ڈائریکٹر انٹی کرپشن راولپنڈی ریجن کی صبح ساڑھے 9 بجے تک عدالت میں موجودگی کو یقینی بنائیں۔