الیکشن کمشن نے علی امین گنڈا پور کیخلاف پٹیشن واپس لینے کی درخواست مسترد کر دی
اسلا آباد (اے این این) چیف الیکشن کمشنر سردار رضا محمد خان نے تحریک انصاف کے رہنما علی امین گنڈا پور کے خلاف پٹیشن واپس لینے کی درخواست مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ پی ٹی آئی رہنما کے خلاف سنگین قسم کے الزامات ہیں لہذا معاملے کو منطقی انجام تک پہنچائیں گے۔ نجی ٹی وی کے مطابق علی امین گنڈا پور خیبر پی کے بلدیاتی انتخابات میں بیلٹ باکسز اٹھا کر لے جانے کے الزام میں الیکشن کمیشن کے روبرو پیش ہوئے، درخواست گزار وقاص علی نے علی امین گنڈا پور کے خلاف پٹیشن واپس لینے کی درخواست کرتے ہوئے کہا کہ صوبائی وزیر کے خلاف ایف آئی آر درج ہو چکی ہے لہذا میری درخواست واپس لی جائے جس پر چیف الیکشن کمیشنر نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آپ نے مذاق بنایا ہوا ہے، ہم آپ کی پٹیشن واپس لینے کی درخواست مسترد کرتے ہیں۔ سردار رضا محمد خان کا کہنا تھا بیلٹ پیپر اٹھانے کی ریکارڈنگ موجود ہے چیف الیکشن کمشنر نے ڈی پی او ڈیرہ اسماعیل خان، پریزائڈنگ اور ریٹرننگ افسران ہمت خان پولنگ اسٹیشن کو 13 اگست کو طلب کرلیا ہے۔
علی امین گنڈا پور