پنجاب میں 20 لاکھ افراد کو فنی تعلیم کا پراجیکٹ، ایشیائی بنک کا فنڈنگ سے انکار
لاہور (سپیشل رپورٹر) ورلڈ بنک اور ایشین ڈویلپمنٹ بنک نے پنجاب حکومت کی طرف سے دو ملین افراد کو فنی تعلیم کے پراجیکٹ پر فنڈنگ کرنے سے انکار کردیا ہے حکومت پنجاب نے 2018 تک 2 ملین افراد کو فنی تعلیم کے ذریعے بیرون ملک نوکریاں دلوانے کا پروگرام بنایا تھا جس کے لئے ٹیوٹا، پی وی ٹی سی اور پی ایس ڈی ایف کے اداروں کو ضروری انتظامات کرنے کی ہدایات کے ساتھ ساتھ اس سال تقریباً 5 لاکھ افراد کو فنی تعلیم دینے کا ٹارگٹ پورا کرنے کی ہدایات دی تھیں اس کے لئے چیرمین پی اینڈ ڈی نے ورلڈ بنک اور ایشین ڈویلپمنٹ بنک کے نمائندوں سے بات چیت کی تھی لیکن انہوں نے اس پراجیکٹ پر براہ راست فنڈنگ سے انکار کر دیا ہے تاہم انہوں نے کہا ہے پراجیکٹ کا جائزہ لینے کے بعد اس کے بارے میں حتمی بات چیت کی جائے گی۔