• news

100 یغور مسلمانوں کی بے دخلی : ترکی میں تھائی لینڈ کے قونصل خانے پر حملہ‘ 9 گرفتار

بنکاک، استنبول (رائٹرز) تھائی لینڈ نے زبردستی 100 مسلمانوں کو بے دخل کرکے چین بھیج دیا جس کے ردعمل پر استنبول میں 200 مظاہرین تھائی قونصل خانے میں گھس گئے، عمارت کے بعض حصوں کو جلا کر شیشے، فرنیچر اور دروازے توڑ دیئے، سائن بورڈ اور تھائی پرچم بھی اتار دیا، پتھراﺅ کیا، 9 افراد کو حراست میں لیا گیا۔ مظاہرین کا تعلق ایسٹ ترکستان ایجوکیشن ایسوسی ایشن سے بتایا جاتا ہے۔ سفارتخانے سے جاری انتباہی بیان میں 1300 تھائی شہریوں کو محتاط رہنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔ وزیراعظم پریاتھ چین اوچا نے صورتحال بگڑنے پر سفارتخانہ بند کرنے کا عندیہ دیا ہے۔ انسانی حقوق کی تنظیموں نے بغوروں کو چین بھیجنے پر تشویش ظاہر کی ہے۔
مسلمان بے دخل

ای پیپر-دی نیشن