• news

مقبوضہ کشمیر : ٹارگٹ کلنگ کیخلاف سوپور میں ہڑتال جاری‘ حریت قیادت کا یوم شہدا مشترکہ طور پر منانے کا اعلان

سری نگر ( اے این این+ آن لائن) مقبوضہ کشمیر کے شمالی قصبہ سوپور میں ٹارگٹ کلنگ کے واقعات کے بعد صورتحال بدستور کشیدہ ¾علاقے میں تیسرے دن بھی ہڑتال رہی ¾ دکانیں و کاروباری ادارے بند ¾ گاڑیوں کی آمدورفت معطل ہوکررہ گئی ¾ مشتعل نوجوانوںکا پولیس کی گشتی پارٹی پر دھاوا ¾ پتھراﺅ کرکے گاڑیوں کے شیشے توڑ دیئے ¾ وادی بھر میں خوف و ہراس بدستور برقرار۔ تفصیلات کے مطابق مقبوضہ کشمیر کے شمالی قصبہ سوپور اور گردونواح میں ٹارگٹ کلنگ کے بڑھتے ہوئے واقعات کے پیش نظر مسلسل تیسرے دن مکمل ہڑتال کی وجہ سے معمول کی زندگی درہم برہم ہوکر رہ گئی۔تمام دکانیں اور کاروباری ادارے بند اور گاڑیوں کی آمدورفت ٹھپ رہی جس کے نتیجے میں سڑکوں پر ہو کا عالم دیکھنے کو ملا۔ بھارتی سینٹرل ریزرو پولیس فورس اور سپیشل آپریشن گروپ کے اہلکاروں نے سرینگر میں کئی مقامات پراچانک نمودار ہوکر گاڑیوں اورراہ گیروں کی سخت تلاشی لی۔ بھارتی پولیس اہلکار اس دوران شہریوں کو سخت زد وکوب بھی کرتے رہے۔ مسافروں اور راہگیروں کی اچانک تلاشی کے باعث شہر میں شدید خوف وہراس پھیل گیا۔ حریت قیادت نے روایت سے ہٹ کر اہم مواقع پر اشتراک عمل کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے رواں سال 13 جولائی مشترکہ طورپر منانے کا اعلان کیا ہے کہ اس روز سید علی گیلانی، میر واعظ عمر فاروق اور محمد یاسین ملک سمیت جملہ مزاحمتی قائدین جامع مسجد نوہٹہ میں نماز ظہر کی ادائیگی کے بعد ایک جلوس کی قیادت کرتے ہوئے مزار شہدا نقشبند صاحب تک مارچ کریں گے جہاں 1931 کے شہداءکشمیر کی یاد میں ایک جلسہ عام منعقد کیا جائے گا۔ بھارتی پولیس نے شوپےاں مےں 20 کم عمر لڑکوںکو گرفتار کر کے ان کے خلاف جھوٹے مقدمات درج کر لیے ہیں۔ حریت رہنماﺅں محمد یوسف نقاش اور فریدہ بہن جی نے امریکی محکمہ خارجہ کی طرف سے جاری کردہ ایک رپورٹ جس میں مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالیوں کو زیر بحث لایا گیا ہے کا خیرمقدم کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عالمی برادری کو چاہیے کہ وہ مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی فوجیوں اور پولیس اہلکاروں کی طرف سے بڑے پیمانے پر جاری انسانی حقوق کی پامالیوں کے خلاف آوازبلند کرے۔
مقبوضہ کشمیر

ای پیپر-دی نیشن