اسلحہ سکینڈل کیس، سابق آئی جی خیبر پی کے ملک نوید کیخلاف اےک گواہ کا بیان ریکارڈ
پشاور (آئی این پی) احتساب عدالت میں اسلحہ سکینڈل کیس میں سابق آئی جی ملک نوید کے خلاف ایک گواہ کا بیان ریکارڈ کرلیا گیا، مزید سماعت 14 جولائی تک ملتوی کردی گئی۔ جمعرات کو پشاور کی احتساب عدالت میں اسلحہ سکینڈل کیس کی سماعت ہوئی، سابق آئی جی ملک نوید کے خلاف ایک گواہ کا بیان ریکارڈ کرلیا گیا۔ نیب کی جانب سے مزید دو گواہ عدالت میں پیش کرنے کی استدعا کی گئی لیکن ملزم کے وکیل نے دوگواہ پیش کرنے کی مخالفت کی، اسلحہ سکینڈل کیس کی سماعت 14 جولائی تک کےلئے ملتوی کردی گئی۔
اسلحہ سکینڈل کیس