• news

جیلوں کے معائنہ کیلئے محتسب کمیٹیاں تشکیل

لاہور ( اپنے نامہ نگار سے) محتسب پنجاب جاوید محمود نے سپریم کورٹ کے احکامات کی روشنی میں پنجاب بھر کی جیلوں کے معاملات کاجائزہ لینے کیلئے تمام ضلع اورتحصیلوں میں محتسب کمیٹیاں برائے جیل معائنہ تشکیل دے دی ہیں۔ضلعی محتسب کمیٹی برائے جیل معائنہ متعلقہ ضلعی ایڈوائزر محتسب پنجاب کی سربراہی میں کام کرے گی جبکہ ڈسٹرکٹ پراسیکیوٹر، ڈی سی اویا نمائندہ (کم ازکم گریڈ 18)، ڈ سٹرکٹ پولیس افسر یا نمائندہ (کم سے کم گریڈ 18)، ایس پی انویسٹی گیشن ، سپرنٹنڈنٹ جیل اور ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کانمائندہ کمیٹی کا رکن ہوگا ۔

ای پیپر-دی نیشن