7 افراد منشیات و اسلحہ سمیت گرفتار
فیروزوالہ (نامہ نگار) سرکل پولیس نے مختلف علاقوں میں چھاپے مار کر جرائم پیشہ افراد کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے چار منشیات فروشوں اور تین افراد کو غیرقانونی اسلحہ رکھنے کے الزام میں گرفتار کرلیا ہے۔ پولیس نے ملزموں کے خلاف مقدمات درج کرلیے ہیں۔