• news

پاکستان کرکٹ بورڈ نے ایزد سید کو ڈائریکٹر گیم ڈویلپمنٹ تعینات کر دیا

لاہور(سپورٹس رپورٹر) پاکستان کرکٹ بورڈ نے لاہور سٹی کرکٹ ایسوسی ایشن کے سابق عبوری چیئرمین ایزد حسین سید کو نیشنل کرکٹ اکیڈمی کا ڈائریکٹر گیم ڈیولپمنٹ پروگرام تعینات کر دیا گیا ہے۔ ایزد سید پیر کے اپنے عہدے کا چارج سنبھالیں گے۔ نوائے وقت کے ساتھ خصوصی گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے ان پر جو اعتماد کیا ہے وہ اس پر پورا اترنے کی کوشش کرینگے۔ پاکستان کرکٹ کو گراس روٹ لیول پر ترقی دینے کے لئے تمام اقدامات کیے جائیں گے۔ ڈومیسٹک کرکٹ کی بہتری کے لئے کسی کے پاس کوئی پلان ہے تو وہ ہمارے ساتھ شیئر کرئے اس پر عمل کیا جائے گا۔ مجھے میرٹ پر عہدہ ملا ہے جس پر کسی کو کوئی اعتراض نہیں ہونا چاہیے۔ اس عہدہ کے لئے کسی کرکٹر کا ہی ہونا لازمی نہیں ایک اچھا کرکٹ ارگنائزر بھی اسے اچھے طریقے سے چلا سکتا ہے۔ انشااﷲ تمام کام اور فیصلے میرٹ پر مشاورت کے ذریعے ہونگے۔ اب نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں سیاست نہیں کام ہوگا، کرکٹ سے وابستہ تمام افراد کےلئے این سی اے کے دروازے کھلے ہیں۔ تمام دوستوں سے اپیل ہے کہ وہ اپنے مفید مشوروں دیں تاکہ کرکٹ کو گراس روٹ لیول پر ترقی دی جا سکے۔

ای پیپر-دی نیشن