ون ڈے :جنوبی افریقہ نے بنگلہ دیش کو شکست دیدی، ربادا کی ورلڈریکارڈ 6 وکٹیں
ڈھاکہ (سپورٹس ڈیسک ) جنوبی افریقہ نے ون ڈے سیریز کے پہلے میچ میں بنگلہ دیش کو 8وکٹوں سے ہرادیا۔بنگلہ دیشی ٹیم 160رنز بناکر آﺅٹ ہوگئی ۔ فنگیسو نے ڈیبیو میچ میں ہیٹ ٹرک کیساتھ 6وکٹیں لیں ۔جنوبی افریقہ نے ہدف 2وکٹوںپر پورا کرلیا ۔ گیسو ربادا نے ڈیبیو میچ میں16رنز کے عوض 6وکٹیں حاصل کرکے عالمی ریکارڈ قائم کیا۔ ویسٹ انڈین فیڈل ایڈورڈ نے 2003ءمیں 22رنز کے عوض 6وکٹیں حاصل کی تھیں۔