• news

مکے کی راہ پہ بدو (شیطانی لوڈ شیڈنگ)

مکرمی! میدانی علاقے اور شدت کی گرمی خاص طور پر جون جولائی میں کسی سے ڈھکی چھپی بات نہیں اور پھر اس بار برکتوں اور رحمتوں کا مہینہ تو حکومت اور واپڈا جیسے ادارے کو اس پر ورک آوئٹ پہلے سے کر لینا چائیے تھا ، جیسے ہی رمضان کا مہینہ شروع ہوا واپڈا نے ظلم کی انتہاء کردی ، ہر مسلمان گھرانہ اس ماہ کی برکتوں سے فیض یاب ہوتا ہے اور گھر کے بچے بھی اس کام میں شامل ہوتے ہیں یہاںتک بوڑھے اور مریض بھی روزے جیسی بے مثل عبادت سے محروم نہیں رہتے ۔ لیکن واپڈا کے اس کالے کردار سے بچوں کی حالت غیر ہونے لگی ہے اب نواز شریف کی برہمی میں نہ کوئی دم ہے اور نہ واپڈا کے بہانوں میں ۔ لوڈ شیڈنگ ہو رہی ہے لوگ گرمی میں روزہ رکھ کے سڑکوں پہ نکل رہے ہیں ملتان میں احتجا ج فیصل آباد میں پتھرائو گوجرانوالہ میں جلسے جلوس کیا یہ اس ماہ کی فضیلت ہے۔ نبی کریم ﷺ نے فرمایا تھا ۔ تم میں سے ہر کوئی راعی ہے اور اس سے اسی کی رعیت کے بارے میں سوال کیا جائے گا ۔ صاحب اقتدار ڈریں اس وقت سے جب یہ مہنگائی اور ستائی مظلوم قوم حشر کے روز خدا کے روبرو ہو گی۔ (ریحانہ سعیدہ لاہور )

ڈاک ایڈیٹر

ڈاک ایڈیٹر

ای پیپر-دی نیشن