مزید کس تباہی کا انتظار ہے
مکرمی! اس ملک کو نقصان پہنچانے کا کوئی اور ذمہ دار نہیں بلکہ یہ قوم خود اس کی ذمہ دار ہے جو فرد کو شک پر ترجیح دیتی ہے۔ ائیر مارشل اصغر خاں نے اپنی کتاب میں انکشاف کیا ہے کہ بھٹو نے مجھے کہا تھا کہ خان صاحب یہ بے وقوف قوم ہے میرے ساتھ شامل ہو جائیں ہم با آسانی اس پر بیس سال حکومت کرسکیں گے۔ وہ تو قضا و قدر کے مالک قادر مطلق نے اسکو اسکے کئے کی سزا دے دی اور اس قوم نے اس قول کی صداقت کو سچ ثابت کرنے میں کوئی کسر نہ چھوڑی تھی۔ اس نے ملک کو دولخت کردیا لیکن اس قوم کو اس کا دکھ نہیں بلکہ خوشی اس بات کی ہے کہ بھٹو آگیا جس سے یہ قوم روٹی کپڑا اور مکان اب تک لے رہی ہے۔ اسکے نام پر اسکی بیٹی کو دو دفعہ اور داماد کو ایک دفعہ اقتدار میں لیکر آئی۔ زرداری کے اقتدار کے زمانے میں اسکے نائبین نے کہا تھا کہ کالا باغ ڈیم کی فائل دریائے سندھ میں ڈبودی گئی ہے۔ کالا باغ ڈیم کی سب سے زیادہ مخالف پٹھانوں کی جماعت پہلے نیپ اب اے این پی ہے جتنی یہ مخالف ڈیم کی ہے قیام پاکستان کی بھی اتنی شدو مد سے مخالفت کی تھی۔(حاجی محمد اکرم لاہور)