• news

ماہ رمضان میں تجاوزات کا بڑھنا

مکرمی! ماہ رمضان کے آتے ہی تمام نظام زندگی میں تبدیلی رونما ہو جای ہے ہر طرف گہما گہمی کا عام نظر آنا ہے بازاروں میں ٹریفک معمول سے زیادہ بڑھ جاتی ہے خاص طور پر افطار کے اوقات میں بازاروں میں ناجائز تجاوزات کا بڑھ جانا ہر طرف خوانچہ فروش بے دھڑک کہیں بھی رک کہ اشیاء فروخت کرنے میں مشغول رہتے ہیں ان کی وجہ سے پیدل چلنے والے اور دوسرے افراد بھی متاثر ہوتے ہیں ٹریفک کے معمول میں دشواری ہوتی ہے ہر جگہ ناجائز تجاوزات بڑھ جانے سے ٹریفک کی روانگی میں کمی واقع ہوتی ہے کیونکہ عموماً بازار تنگ ہوتے ہیں اور ان میں ہر جگہ پر ناجائز تجاوزات کے بڑھنے سے عام عوام کو دشواریاں پیش آتی ہیں عوام اور اعلیٰ حکام سے اپیل ہے کہ ان کے اس عمل کو کنٹرول کیا جائے تاکہ ماہ رمضان میں ہر طرف سکون اور آسانیاں پیش آ سکیں۔(عاقب حسین، لاہور)

ڈاک ایڈیٹر

ڈاک ایڈیٹر

ای پیپر-دی نیشن