اسلام آباد میں جماعتی بنیادوں پر انتخابات، سینٹ سے منظور ترمیمی بل قومی اسمبلی کو بھجوا دیا گیا
اسلام آباد (صباح نےوز) اسلام آباد میں جماعتی بنیادوں پر انتخابات کیلئے سینٹ سے منظور ترمیمی بل جمعہ کو قومی اسمبلی کو بھجوا دیا گیا ہے۔ حکام نے سپیکرکو بل موصول ہونے کے بارے میںآگاہ کردیا ہے۔ قومی اسمبلی میں سینٹ سے منظور ترامیم پر اختلاف رائے کی صورت میں بل کی منظوری کیلئے صدر مملکت پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس طلب کریں گے۔ ترامیم کے تحت اسلام آباد میں مقامی حکومت کے انتخابات میں حصہ لینے والے امیدواروں پر بھی آئین کی شقوں 62-63کا اطلاق ہوگا۔ نادہندگان اسلام آباد کے بلدیاتی انتخابات میں حصہ نہیں لے سکیں گے ۔چیئرمین اور میئر کے اختیارات میں اضافہ تجویز کیا گیا ہے، اب ان ترامیم پر قومی اسمبلی میں بحث لے سکیں گے۔
بل/ قومی اسمبلی