• news

پاکستان بھارت میں بڑی محاذ آرائی نئے بلاک کو ڈگمگا سکتی ہے : چینی تھنک ٹینک

بیجنگ (آن لائن) چینی تھنک ٹینک نے کہا ہے کہ پاکستان اور بھارت کی شنگھائی تعاون تنظیم میں شمولیت بلاک کی ساکھ کو بہتر بنا سکتی ہے تاہم دونوں ممالک کے درمیان کوئی بڑی محاذ آرائی بلاک کے مستقبل کو ڈگمگا سکتی ہے۔ شنگھائی انسٹی ٹیوٹ فار انٹرنیشنل سٹڈیز پر جنوبی ایشیا سٹڈیز کے ڈائریکٹر ہاﺅ گانشینگ نے اپنے آرٹیکل میں لکھا ہے ایس سی او ابھی ایک نوجوان تنظیم ہے پاکستان اور بھارت کے درمیان کسی لمحے کوئی بڑی ڈرامائی محاذ آرائی شروع ہو گئی تو یہ گروپ کے مستقبل میں ڈگمگا کا باعث بنے گی اور بلاک کسی اہم اور بڑے ایشوز پر کسی معاہدے پر پہنچنے کے حوالے سے مشکلات سے دوچار ہو گا۔ دونوں کی شمولیت کا فیصلہ اچانک حیران کن انداز سے نہیں ہونا چاہیے بلکہ اس کے لئے آپس میں مذاکرات کو ترجیح دی جانی چاہیے۔
چینی تھنک ٹینک

ای پیپر-دی نیشن