• news

بنگلہ دیش : مفت کپڑے حاصل کرنیکی کوشش‘ بھگڈر مچنے سے 27 افراد ہلاک‘ 50 سے زائد زخمی

ڈھاکا(اے ایف پی +آن لائن) بنگلہ دیش کے شہر میمن پور میں رمضان المبارک کے پیش نظر مفت کپڑے حاصل کرنے کی کوشش کے دوران بھگدڑ مچنے سے 27 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔ پولیس نے فیکٹری مالک سمیت 6 افراد کو حراست میں لے لیا۔ غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق بنگلادیش کے شہر میمن پور میں ایک فیکٹری میںعلی الصبح غریب افراد میں کپڑے تقسیم کئے جانے تھے اور اس سلسلہ میں سینکڑوں افراد وہاں جمع تھے اور انہوں نے زبردستی فیکٹری کے چھوٹے گیٹ سے اندر داخل ہونے کی کوشش کی جس پر بھگدڑ مچ گئی، اور بھگدڑ مچنے سے25 افراد ہلاک اور 50سے زائد زخمی ہو گئے۔علاقائی پولیس چیف معین الحق نے کہا ہے کہ برآمد ہونیوالی نعشوں میں سے اکثریت عمررسیدہ اور لاغر خواتین کی ہیں۔ ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ فیکٹری مالک نے غریب اور نادار افراد میں کپڑوں کی تقسیم کا اعلان کیا تھا جس پر عوام کی بڑی تعداد فیکٹری کے باہر جمع ہو گئی تھی۔
بنگلہ دیش/ بھگدڑ

ای پیپر-دی نیشن