• news

کوئی غلط فہمی میں نہ رہے چیئرمین نیب کیخلاف بھی ریفرنس آسکتا ہے : ایاز صادق

لاہور (نوائے وقت رپورٹ) سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہا ہے کہ نیب کا احتساب کون کریگا، اربوں رپوے کے کرپشن کیسز پر نیب خاموش ہے۔ نیب اور پارٹیوں میں اربوں روپے کے تصفئے ہو رہے ہیں، نیب کو چیک کرنے کیلئے بھی ایک نیب ہونی چاہئے۔ سپریم کورٹ نیب کی کارکردگی دیکھ رہی ہے۔ افطار ڈنر کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے انہوں نے کہا کہ نیب کی کارکردگی سے بالکل مطمئن نہیں، نیب پہلے پکڑتی ہے مقدمہ بعد میں بناتی ہے۔ میں چیئرمین نیب کے پیچھے نہیں پڑا، کوئی قومی اسمبلی کے اختیارات پر غلط فہمی میں نہ رہے، چیئرمین نیب کیخلاف ریفرنس لایا جاسکتا ہے۔ بھتہ خوری اور اغوا قابل معافی نہیں۔ تحریک انصاف کے ارکان اسمبلی سپیشل ڈیوٹی پر تھے۔ پی ٹی آئی نے تنخواہیں واپس کیں تو قومی خزانے میں جمع کرائیں گے۔ مجھے پتہ ہے فیصلہ کیا ہو گا۔ حق اور سچ کی فتح ہوگی۔ پی ٹی آئی میں پرویز مشرف کے ساتھ اقتدار میں رہنے والے لوگ شامل ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن