کوئٹہ: پشین قلعہ عبداللہ میں 4 ہزار سے زائد والدین کا بچوں کو پولیو ویکسین پلانے سے انکار
کوئٹہ (صباح نیوز) بلوچستان کے اضلاع کوئٹہ، پشین اور قلعہ عبداللہ میں چار ہزار سے زائد والدین نے اپنے بچوں کو پولیو قطرے پلانے سے انکار کر دیا۔ یہ بات کوآرڈینیٹر بلوچستان ایمرجنسی سیل ڈاکٹر سید سیف الرحمان نے نجی ٹی وی کو بتائی۔ انہوں نے بتایا کہ رواں سالہ بلوچستان میں چار پولیو کیس ریکارڈ کئے گئے جن میں سے تین انہی متاثرہ اضلاع سے تھے۔ڈاکٹر رحمان کے مطابق انہوں نے انکار کرنے والے والدین کا پتہ لگا لیا ہے اور اب انہیں راغب کرنے کی کوشش کی جائے گی۔ بلوچستان حکومت نے ایسے والدین کو راغب کرنے کیلئے ڈپٹی کمشنروں کی سربراہی میں علما پر مشتمل خصوصی کمیٹیاں تشکیل دے رکھی ہیں۔سرکاری حکام کا کہنا ہے کہ بلوچستان میں 50 فیصد سے زائد پولیو کیس والدین کی انکار کی وجہ سے سامنے آ رہے ہیں۔