• news

تحریک انصاف نے ادائیگی ہی نہیں کی ٹیکس کس لئے دوں، ڈی جے بٹ کا نوٹس کیخلاف عدالت جا نے کا اعلان

لاہور (آئی این پی) پنجاب ریونیو اتھارٹی نے ڈی جے بٹ کی پونے 2 کروڑ کا ٹیکس نوٹس بھیج دیا، ڈی جے بٹ نے عدالت سے رجوع کرنے کا اعلان کردیا۔ پنجاب ریونیو اتھارٹی نے کہا ہے کہ ڈی جے بٹ کو 10 کروڑ 78 لاکھ 75 ہزار روپے کی آمدنی ہوئی اس نے اپنی یہ آمدنی ظاہر نہیں کی جس پر پنجاب ریونیو اتھارٹی نے ڈی جے بٹ کو پونے 2 کروڑ روپے کا ٹیکس نوٹس بھیج دیا ہے یہ نوٹس اگست 2014ء سے ستمبر 2015ء کی آمدنی پر بھیجا گیا ہے۔ اس حوالے سے اپنے ردعمل میں ڈی جے بٹ نے کہا کہ مجھے تو تحریک انصاف کی جانب سے پیسے ہی نہیں ملے ٹیکس کس کا جمع کرائوں۔ اس نے عدالت سے رجوع کرنے کا اعلان کردیا۔

ای پیپر-دی نیشن