بنکوں سے ٹرانزیکشن پر ٹیکس کی شرح 0.3 فیصد کردی گئی، آرڈیننس جاری
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) صدر ممنون حسین نے بنکوں سے ٹرانزیکشن پر ود ہولڈنک ٹیکس کی شرح میں کمی کا آرڈیننس جاری کردیا ہے۔ صدر نے ود ہولڈنگ ٹیکس کی شرح 0.3 فیصد کرنے کے آرڈیننس پر دستخط کردئیے۔ وزارت خزانہ کے مطابق ود ہولڈنگ ٹیکس کی شرح 0.6 فیصد سے کم کرکے 0.3 فیصد کی گئی ہے۔ ود ہولڈنگ ٹیکس کی شرح میں کمی کا آرڈیننس فوری طور پر نافذ العمل ہوگا۔ قبل ازیں وفاقی حکومت نے وزیراعظم کی منظوری کے بعد آرڈیننس صدر کو بھیجا تھا۔ وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے وزیراعظم سے ملاقات کرکے انہیں تاجروں سے مذاکرات اور دیگر امور پر اعتماد میں لیا تھا۔