• news

بھارتی فضائیہ پنجاب میں اواکس بیس قائم کرے گی

اسلام آباد (آن لائن) بھارتی فضائیہ پنجاب میں اواکس بیس قائم کرے گی۔ بھارتی اخبار کے مطابق بھارتی ایئر فورس (آئی اے ایف) بٹنڈا قریب بھیشیانہ میں ائیربورن ارلی وارننگ اینڈ کنٹرول سسٹم سے لیس طیاروں کو آپریٹ کرنے لئے بیس قائم کر رہی ہے جو کہ آگرہ کے بعد فضائیہ کا دوسرا بڑا اواکس بیس ہوگا جو اے 50اواکس کا مرکز ہے جہاں اسرائیلی فالکن نظام کے ساتھ روسی ہیوی لفٹر طیارے بھی شامل ہوں گے۔ بھارتی فضائیہ تین اے ففٹی آپریٹ کرے گی جب کہ دو آئندہ برس شامل ہو جائیں گے۔ بھیشیانہ میں اواکس آپریشن کو تکنیکی اور دیگر سہولیات کی فراہمی کے مراکز قائم کیے جارہے ہیں۔اس کے سربراہ حال ہی میں ڈی آرڈی او کے مقرر ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر ایس کرسٹوفر بنائے گئے ہیں۔ ائیر بورن ارلی وارننگ اینڈ کنٹرول سسٹم (اواکس)کا یہ بیس بھارتی دفاعی تحقیق اور ترقی کے ادارے ڈی آر ڈی او کی طرف سے تیار کیا گیا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن