شیوسینا پاکستان مخالف خیالات بدلے، نواز مودی ملاقات قومی معاملات پر تھی: بی جے پی
ممبئی (نیوز ڈیسک) بھارتیہ جنتا پارٹی نے ممبئی کی انتہاپسند ہندو جماعت شیوسینا کو مشورہ دیا ہے کہ وہ پاکستان سے متعلق اپنی سوچ کو تبدیل کرے۔ بی جے پی مہاراشٹر کے سینئر رہنما سشیش شیلر نے نوازشریف مودی ملاقات کو شیوسینا چیف ادوھو ٹھاکرے کی طرف سے تنقید کا نشانہ بنانے پر اپنے ردعمل میں کہا کہ دونوں وزرائے اعظم کی ملاقات اہم ملکی اور عالمی معاملات کے حوالے سے تھی۔ نریندر مودی جو بہتر سمجھتے ہیں کر رہے ہیں۔ شیوسینا قومی معاملات میں ٹانگ اڑانے کی بجائے علاقائی مسائل پر توجہ دے۔