سندھ :48 مدارس کے دہشت گردوں سے رابطوں کا انکشاف، سکروٹنی مکمل
کراچی (نوائے وقت رپورٹ) سندھ بھر کے مدارس کی سکروٹنی مکمل کر لی گئی۔ سکروٹنی رپورٹ اعلیٰ حکام کو ارسال کر دی گئی۔ رپورٹ میں 48 مدارس کے دہشتگردوں سے رابطوں کا انکشاف کیا گیا ہے۔ ان میں کراچی کے 24 اور اندرون سندھ کے 24 مدارس شامل ہیں۔ سندھ میں مدارس کی مجموعی تعداد 9 ہزار 590 ہے۔ دو ہزار 920 مدارس کو کچھ عرصے میں سیل کر دیا جائے گا۔ غیر رجسٹرڈ مدارس کی پولیس اور حساس ادارے کے ذریعے مانیٹرنگ کی جا رہی ہے۔ جیو ٹیگنگ کا عمل سپیشل برانچ اور پولیس کا محکمہ آئی ٹی کرے گا۔