• news

پنجاب میں بلدیاتی الیکشن جماعتی ہونگے، خصوصی نشستوں پر انتخاب بالواسطہ ہوگا: رانا ثناء

لاہور (نوائے وقت رپورٹ) پنجاب حکومت نے واضح کردیا ہے کہ بلدیاتی انتخابات جماعتی بنیادوں پر ہونگے۔ صوبائی وزیر قانون رانا ثناء اللہ نے کہا ہے سیاسی جماعتیں اور آزاد امیدوار دونوں حصہ لے سکیں گے۔ الیکشن کمشن نے بیلٹ پیپرز کی تعداد کم کرنے کی تجویز مان لی ہے۔ پنجاب میں خصوصی نشستوں کا انتخاب بالواسطہ ہوگا۔ خواتین، یوتھ، مزدور اور اقلیتی نشستوں کا انتخاب منتخب کونسلر کریں گے۔ الیکشن کمشن نے بلدیاتی انتخابات میں وارڈ سسٹم کی تجویز مسترد کردی ہے۔ پنجاب حکومت نے یونین کونسل کی سطح پر انتخاب کی تجویز دی تھی۔ انہوں نے کہا کہ ایک بیلٹ پیپر کونسلر، دوسرا چیئرمین، وائس چیئرمین کیلئے استعمال ہوگا۔

ای پیپر-دی نیشن