رینجرز اختیارات کا نوٹیفکیشن پڑھے بغیر تبصرے ہو رہے ہیں : قائم علی شاہ
کراچی (نوائے وقت رپورٹ) وزیر اعلیٰ سندھ قائم علی شاہ نے کہا ہے جسے سیاست کا پتہ نہیں وہ سیاسی تبصرے شروع کردیتا ہے۔ رینجرز کے اختیارات کا نوٹیفکیشن پڑھے بغیر تبصرہ جاری ہے۔ رینجرز کو پہلے والے اختیارات کا ہی نوٹیفکیشن جاری ہوا ہے۔ رینجرز کی تعیناتی کو اسمبلی سے منظور کرانا آئینی ضرورت ہے۔