عمران خان کو دھرنا دینے سے منع کیا تھا مگر وہ بہت آگے جاچکے تھے: مولانا طارق جمیل
اسلام آباد (آئی این پی) ممتاز عالم دین مولانا طارق جمیل نے کہا ہے کہ میں نے عمران خان کو دھرنا دینے سے منع کیا تھا، انہیں کہا تھا کہ سیاسی گروپس ایک دوسرے پر بہتان لگا رہے ہیں، آپ اپنے صوبے کو بہتر بنانے کی کوشش کریں، یہ بھی مشورہ دیا کہ وہ سیاست کیلئے سونامی کا نام استعمال نہ کریں، یہ تباہی کا نام ہے۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جب عمران خان نے دھرنے کا ارادہ کیا تو میں نے کہا تھا کہ دھرنا نہ دیں آپ اپنے صوبے کو بہتر بنانے کی کوشش کریں لیکن وہ اس سے بہت آگے جا چکے تھے۔ مولانا طارق جمیل نے کہا کہ میں نے عمران خان کو یہ بھی کہا تھا کہ سونامی کا نام استعمال نہ کریں، سونامی تباہی کا نام ہے۔