نعت … (حاجی محمد لطیف کھوکھر)
دونوں جہاں پہ چھائی ہے رحمت حضورؐ کی
ہم عاصیوں پہ چشم عنایت حضورؐ کی
ہر دم ہے ذکر انؐ کا مری روح میں رواں
جاری دل و زبان سے مدحت حضورؐ کی
اک خوش نصیب خواب میں دیدار پا گیا
کیسے ہوئی ہے دیکھو زیارت حضورؐ کی
دونوں جہاں بسائے گئے آپؐ کے لئے
ہر اک نبی نے دی تھی شہادت حضورؐ کی
پاؤں گا روز حشر میں دیدار حق ضرور
دیدار حق تعالیٰ ہے سنت حضورؐ کی
اس سے زیادہ اور خوشی ہو گی کیا لطیف
مدحت میں ہو بیان جو سیرت حضورؐ کی