احساس ذمہ داری
مکرمی! پاکستان کو آزاد ہوئے عرصہ بیت گیا ہے۔ مگر افسوس آج تک ہم نے اپنے ماضی سے کچھ نہیں سیکھا۔ ہم اس ملک کو اپنے گھر کی بجائے کرایہ کا مکان سمجھ کر استعمال کر رہے ہیں اگر مزید کچھ عرصہ یہی حال رہا تو بہت جلد ہم اپنے ماضی میں واپس چلے جائیں گے۔ لیکن اس وقت قائد اعظم جیسے لیڈر کے پیدا ہونے کی کوئی گارنٹی نہیں جب سے پاکستان معرض وجود میں آیا ہے اور ہمیں ’’ایک قوم‘‘ کہلانے کا حق حاصل ہوا ہے تبھی سے ہم کو نت نئی پریشانیوں کا سامنا ہے ہم تعصب گروہ بندی فرقہ پرستی ذات پاس اور نسلی تعصبات میں الجھ گئے ہیں اور ہم نے اپنے فرائض فراموش کر دیئے ہیں اگر ہم پاکستان کی ترقی چاہتے ہیں تو ہمیں ایک مسلمان اور ایک قوم ایک ذمہ دار شہری بن کر اپنے فرائض ادا کرنے چاہیے تاکہ ملک پاکستان ترقی کر سکے۔(عامر رفیق، ہلوکی، لاہور)