• news

امریکی معیشت میں سکڑاﺅ کے باعث رواں سال عالمی شرح نمو میں کمی آئیگی : آئی ایم ایف

کراچی (آن لائن) عالمی مالیاتی فنڈ کی ورلڈ اکنامک آﺅٹ لک رپورٹ کے مطابق رواں سال پہلی سہ ماہی میں امریکی معیشت سکڑنے کے باعث عالمی شرح نمو میں کمی کی پیش گوئی کی گئی ہے۔ عالمی سطح پر شرح نمو 3.3 فیصد رہے گی، آئی ایم ایف کے مطابق چین اور یورپ کی شرح نمو بالترتیب 8.6 اور 5.1 فیصد برقرار رہے گی۔ جبکہ بھارت میں ترقی کی شرح 7.5 فیصد اور پاکستان میں یہ شرح .3 فیصد کمی سے 2.6 فیصد رہنے کا امکان ہے۔ تاہم آئندہ مالی سال پاکستان کی معیشت 3.8 فیصد ترقی کرے گی۔
آئی ایم ایف

ای پیپر-دی نیشن