مقبوضہ کشمیر : بھارتی فوج نے 6 مسلمانوں کو بنگالی درانداز قرار دیکر گرفتار کر لیا پاکستان جانا چاہتے تھے : بی ایس ایف کا الزام
سرینگر(اے این این) مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج نے6بنگالیوں کے پاکستان میں داخلے کی کوشش ناکام بنانے اور ملزمان کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ بی ایس ایف کے ترجمان افراد کی شناخت بنگلہ دیش کے شہریوں کے طور پر ہوئی ہے یہ ملزمان جموں سرحد پا ر کر کے پاکستان میں داخل ہونے کی کوشش کر رہے تھے۔ ملزمان کو ہفتہ کی صبح ساڑھے 5بجے پاکستان سے ملحقہ سرحد پر اس وقت گرفتار کیا گیا جب وہ ساڑھے چا ر سو میٹر مقبوضہ کشمیر کی حدود میں تھے۔بیان میں ملزمان کے قبضے سے کسی ممنوعہ شے کی برآمدگی کے بارے میں کچھ نہیں بتایا گیا ۔بیان میں کہا گیا ہے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے پوچھ گچھ شروع کر دی گئی ہے۔