• news

ایران اور عراق میں فلسطینیوں کے حق میں ریلیاں، ہزاروں افراد کی شرکت

تہران (اے پی پی) ایران اور عراق میں ہزاروں افراد نے سالانہ ’یوم قدس‘ کی مناسبت سے احتجاجی مظاہروں کا اہتمام کرتے ہوئے فلسطینی عوام کے ساتھ اپنی یک جہتی کا اظہار کیا ہے۔ذرائع ابلاغ کے مطابق ایرانی صدر حسن روحانی بھی ’یوم قدس‘ کے موقع پر تہران میں منعقدہ ایک بڑی ریلی میں شریک ہوئے تاہم انہوں نے عوام سے خطاب نہ کیا۔ ان ریلیوں میں شریک ایرانی عوام نے امریکا، برطانیہ اور اسرائیل مخالف نعرے لگائے۔دوسری جانب یوم قدس عراق میں بھی منایا گیا، جہاں بغداد میں احتجاجی مظاہروں میں شریک ہونے والے ہزاروں افراد کے علاوہ فوجی لباسوں میں ملبوس جنگجو بھی شامل ہوئے۔

ای پیپر-دی نیشن