• news

بچی کو گود لینے کا معاملہ، پیپلز پارٹی کے رہنما تاج حیدر کی درخواست پھر مسترد، دوبارہ اپیل کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد (آن لائن) لاہور ہائیکورٹ بینچ راولپنڈی نے بچی کو گود لینے کے معاملے پر پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما سینیٹر تاج حیدر کی درخواست ایک بار پھر مسترد کردی جس پر انہوں نے دوبارہ اپیل دائر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ سینیٹر تاج حیدر نے کہا کہ میں نے عدالت کو معاملے سے آگاہ کیا، میں نے بچی کو کچھ عرصہ تک گود میں لئے رکھا لیکن ادارے کی اہلکار ہونے کی حیثیت سے خاتون نے بچی کو اپنی دیکھ بھال میں رکھنے کا فیصلہ کر لیا جبکہ خاتون پر غبن کے الزامات بھی ہیں۔تاہم بینچ نے بغیر کوئی سوال پوچھے بچی کو خاتون کے حوالے کرنے کا حکم جاری کردیا۔

ای پیپر-دی نیشن