• news

اسلام آباد: ہسپتالوں کے ملازمین کا ہیلتھ رسک الا¶نس منجمد کرنے کی حکومتی تجاویز کیخلاف احتجاج

اسلام آباد (آئی این پی) اسلام آباد کے تمام سرکاری ہسپتال، پمز ہسپتال، پولی کلینک ہسپتال، سی ڈی اے ہسپتال، نرم ہسپتال، این آئی ایچ ہسپتال کے ملازمین نے ہیلتھ رسک الاﺅنس کو منجمد کرنے کی حکومتی تجاویز کو مسترد کرتے ہوئے پریس کلب اسلام آباد کے باہر احتجاج کیا، مظاہرین نے پلے کارڈ اور بینر اٹھا رکھے تھے۔ مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے چیئرمین سید منظر عباس نقوی نے کہا کہ پچھلی حکومت پی پی پی نے اسمبلی سے متفقہ طور پر منظور کروا کر ہسپتالوں کے ملازمین کو ہیلتھ رسک الاﺅنس دیا تھا کیونکہ یہ لوگ مریضوں کی دن رات خدمت کرتے ہیں، ہیلتھ کے کتنے ملازمین مریضوں سے لگے جراثیموں کی وجہ سے اپنی زندگیوں سے محروم ہو چکے ہیں۔
اے سی میں بیٹھنے والے وزیر خزانہ کو کیا علم ہے کہ مریض کی دیکھ بھال کس قدر مشکل ہوتی ہے۔ ہمارے اس حق سے ہمیں محروم کیا گیا تو ہم اب اگلے لائحہ عمل کا اعلان کریں گے۔
ہسپتال ملازمین احتجاج

ای پیپر-دی نیشن