مذاکرات کی بحالی سرتاج عزیز اگلے ماہ بھارت جائینگے
اسلام آباد (آن لائن) پاکستان بھارت مذاکرات جلد بحال ہونے کا قوی امکان ہے، وزیراعظم کے قومی سلامتی اور امور خارجہ کے لئے مشیر سرتاج عزیز اگست میں بھارت جائیں گے اور مذاکرات کی بحالی کیلئے بات چیت کریں گے۔ پاکستان نے بھارت سے مذاکرات کے دوران کشمیر پر اپنے مؤقف میں لچک نہ دکھانے کا فیصلہ کیا ہے۔ پاکستان بھارت وزرائے اعظم کی روس میں ملاقات کے بعد اب برف مزید پگھلے گی۔ سرتاج عزیز بھارتی وزیراعظم سمیت دیگر اعلیٰ حکام سے ملاقاتیں کریں گے اور نریندر مودی کو پاکستان کے دورے کی باضابطہ دعوت دیں گے۔