• news

دہشتگردوں کی معاونت کا الزام سرکاری ہسپتال کا ملازم گرفتار تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل

لاہور ( نامہ نگار) کائونٹر ٹیررزم ڈیپارٹمنٹ نے دہشتگردوں کی معاونت کرنے والے ایک سرکاری ہسپتال کے ملازم کو حراست میں لے کر تفتیش کے لئے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا ہے ۔ ذرائع کے مطابق کائونٹر ٹیررزم ڈیپارٹمنٹ نے پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ہمراہ مشترکہ آپریشن کرتے ہوئے خالد نامی شخص کو حراست میں لے لیا جو ایک بڑے سرکاری ہسپتال میں ملازمت کرتا ہے۔ قانون نافذ کرنے والے اداروں کو اطلاع ملی تھی کہ خالد کے مبینہ طور پر دہشت گردوں سے روابط ہیں اور یہ دہشت گردوں کی معاونت بھی کرتا ہے،جس پر اسے حراست میں لیکر تفتیش کے لئے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن