• news

داعش عراق نہیں پوری دنیا کے امن کیلئے خطرہ ہے: عراقی ناظم الامور

اسلام آباد (صباح نیوز) اسلام آباد میں عراقی سفارتخانہ کے ناظم الامور عدنان ایم المعجون نے کہا ہے داعش صرف عراق نہیں پوری دنیا کے امن کیلئے خطرہ ہے، گزشتہ ایک سال میں نام نہاد تنظیم داعش نے ظلم و بربریت کی انتہا کردی، ہزاروں افراد کے قتل عام اور ان کے بے گھر ہونے سے عراق میں ایک بڑے انسانی المیہ نے جنم لیا ہے، صوبہ صلاح الدین اور تکریت میں داعش کے ہاتھوں 1700 عراقی طلباء کا قتل عام تاریخ کا بدنما ترین داغ ہے۔ یہاں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا دنیا کے امن پسندوں اور حقوق انسانیت کی بات کرنے والوں کو اس جانب غور کرنا چاہیے۔ عراق کی تازہ ترین صورتحال کا تذکرہ کرتے ہوئے انہوں نے کہا عراق ایک برس سے زائد عرصہ سے داعش کے بزدلانہ حملوں اور بربریت کا شکار ہے۔

ای پیپر-دی نیشن