• news

خانیوال: ڈکیتی و قتل کے شبہ میں گرفتار 2 بھائی مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک، کسی اہلکار کو زخم تک نہ آیا

خانیوال (خبر نگار‘ نمائندہ نوائے وقت) مبینہ پولیس مقابلہ میں دو بھائی ہلاک ہوگئے۔ تفصیل کے مطابق چند روز قبل نواحی علاقہ میں گھر جانیوالی لیڈی ہیلتھ وزیٹر کو ڈاکوئوں نے مزاحمت پر قتل کردیا تھا۔ پولیس نے قتل کے شبہ میں 9 ڈوگراں والہ میں چھاپہ مار کر دو بھائیوں اسلم اور افضل کو گرفتار کیا تھا۔ گزشتہ رات دونوں بھائیوں کو اسلحہ کی برآمدگی کیلئے لے جایا جا رہا تھا۔ پولیس کے مطابق دونوں بھائیوں کو چھڑوانے کیلئے انکے ساتھیوں نے فائرنگ کردی جس کی زد میں آکر دونوں بھائی ہی ہلاک ہو گئے۔ تاہم اس شدید فائرنگ کے دوران کوئی بھی اہلکار زخمی نہیں ہوا۔ دونوں بھائیوں کی نعشیں ڈسٹرکٹ ہسپتال منتقل کردی گئیں۔

ای پیپر-دی نیشن