• news

کوئٹہ: 35 ہزار لٹر ایرانی ڈیزل سمگل کرنے کی کوشش ناکام

کوئٹہ (بیورو رپورٹ) کوئٹہ کسٹم کے عملے نے ایرانی ڈیزل سمگل کرنے کی سازش ناکام بناتے ہوئے لاکھوں روپے مالیت کا ہزاروں لٹر ایرانی ڈیزل قبضے میں لے لیا۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز کوئٹہ کسٹم کے انسپکٹر شہزادہ عامر نے خفیہ اطلاع ملنے پر دیگر عملے کے ہمراہ لک پاس کے علاقے میں کارروائی کرتے ہوئے ایک ٹینکر کو روک کر چیک کیا تو اس میں لوڈ 35 ہزار لٹر ایرانی ڈیزل اپنی تحویل میں لے لیا جسے نامعلوم سمگلر اندرون صوبہ سمگل کرنا چاہتے تھے تحویل میں لئے جانیوالے ایرانی ڈیزل کی گاڑی سمیت مالیت لاکھوں روپے بتائی جاتی ہے۔

ای پیپر-دی نیشن