نائجیریا: جیل پر حملہ‘ جھڑپ‘ ایک فوجی اور بوکوحرام کے 3 ارکان ہلاک
نیامے (اے ایف پی) نائیجیریا کی سرحد کے قریب دفا جیل پر حملے اور جھڑپ میں ایک فوجی اور بوکوحرام تنظیم کے 3 ارکان ہلاک ہو گئے۔ سکیورٹی حکام نے بتایا بوکوحرام کے قیدیوں کو چھڑانے کیلئے ان کے ساتھیوں نے حملہ کر دیا۔