• news

بھارت، تائیوان میں طوفانی بارشیں، نظام زندگی مفلوج

نئی دہلی (آئی این پی) بھارت میں بارشوں نے تباہی مچادی، نیودہلی اور شمالی ریاستوں میں معمولات زندگی بری طرح متاثر ہوگیا۔تفصیلات کے مطابق بھارت میں مون سون کی بارشوں نے شمالی ریاستوں میں 2013ء میں ہونے والی تباہی کے مناظر ہیں۔ پانی گھروں میں داخل ہوگیا ہے،جبکہ سڑکیں جوہڑ کا منظر پیش کرنے لگیں۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بارشوں کا سلسلہ چند روز تک جاری رہیگا۔ نیودہلی کے کئی علاقوں میں بارش نے ٹریفک کے نظام کو بری طرح متاثر کیا ہے۔ دوسری طرف تائیوان کے ساحلی علاقوں میں سمندری طوفان اور موسلادھار بارش کا سلسلہ جاری ہے جبکہ طوفانی بارش اور تیز ہواؤں سے نظام زندگی مفلوج ہو کر رہ گیا۔

ای پیپر-دی نیشن