برطانوی دانشوروں کا حکومت کے نئے انسداد بنیاد پرستی منصوبہ پر اظہارتشویش
لندن (صباح نیوز) برطانوی دانشوروں کا کہنا ہے کہ اگر حکومت کا انسداد بنیاد پرستی نافذ ہو گیا تو ہر داڑھی رکھنے والا مسلمان حکومت کی نظر میں دہشت گرد تصور ہوگا۔ برطانوی اخبار نے کہا ہے کہ اس لکھے گئے کھلے خط میں سینکڑوں دانشوروں نے حکومت کے نئے انسداد بنیاد پرستی منصوبہ پر تشویش کا اظہار کیا ہے برطانوی حکومت کے اس نئے منصوبے کے مطابق وہ تمام افراد جن پر دہشت گردی کا شبہ ہوگا انہیں انسداد بنیاد پرستی پروگرام میں بھیجا جائے گا۔